روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

مقبول گجرلاہور پہنچ گئے،پولیس کے روکنے پر فرار

لاہور( مظہر چشتی سے )پابندی کے باوجود مقبول گجرلاہور پہنچ گئے،پولیس کے روکنے پر فرار،آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبر مقبول گجر محکمہ داخلہ پنجاب کی پابندی کے باوجود لاہور پہنچ گئے، لاہور پولیس مقبول گجر کو حراست میں لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے حکومتی آرڈر پر مقبول گجر سے دستخط کرائے۔اس موقع پر مقبول گجر اور ایس ایچ او عاطف کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے ساتھ تھانے چلیں باقی وہاں بات کرتے ہیں۔
مقبول گجر کا کہنا تھا کہ میں آزاد کشمیر کا وزیر ہوں، مجھے نہیں روکا جاسکتا، مقبول گجر گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخاب میں امن امان یقینی بنانے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔
آئی جی پنجاب نے مقبول گجر کی لاہور آمد پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے مقبول گجر کی طرف سے پنجاب میں پابندی کے باوجود داخلے کی کوشش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر پر پنجاب میں داخلے پر پابندی قانونی طور پر لگائی گئی،مقبول گجر کو پنجاب داخلے پر پابندی کا علم ہونے کے باوجود پنجاب میں داخلے کی کوشش ان لوگوں کے مذموم مقاصد ظاہر کرتی ہیں، پابندی اس لئے لگائی گئی کہ خدشہ موجود تھا کہ اسلحہ سے لیس جتھے پختونخواہ اور آزاد کشمیر سے پنجاب آئیں گے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ان کا ارادہ تھا کہ ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب کریں، پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران کسی کو بدامنی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،اسلحہ بردار لوگوں کو فورا گرفتار کیا جائے گ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com