روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

رواتیی سیاسی جماعتوں کے لئے تحریک لیبک پاکستان بڑا خطرہ بن گئی

لاہور (مبشر بلوچ سے ) تحریک لبیک پاکستان روایتی سیاسی جماعتوں کے لئے بڑا خطرہ بن کر سامنے آگئی ۔پنجاب میں 17 جولائی کو 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی ٹی ایل پی نے لگ بھگ تمام حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان مقابلے بازی میں جو تیسری اہم سیاسی قوت سامنے آئی ہے وہ تحریک لبیک پاکستان ہے۔ جس نے 2018 کے عام انتخابات میں بھی حیران کن طور پر پہلی بار حصہ لے کر ریکارڈ ووٹ حاصل کیے۔اس سے قبل 2017 کے ضمنی انتخابات میں بھی لبیک یا رسول اللہ جو اب ٹی ایل پی میں تبدیل ہوگئی ہے بالترتیب تیسرے اور ملی مسلم لیگ چوتھے نمبر پر تھی۔
ووٹوں کا فرق دیکھا جائے تو مجموعی طور پر ان کے 13 ہزار ووٹوں کے مقابلے میں کلثوم نواز اور یاسمین راشد کے درمیان جیت کا فرق بھی لگ بھگ 13 ہزار ووٹوں کا ہی تھا۔، یہ لاہور کی وہ ہی نشست تھی جو نواز شریف کے نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
ٹی ایل پی کی جانب سے پنجاب کے 20 حلقوں کے انتخابات پر 20 امیدواروں کو ضمنی انتخاب کیلئے میدان میں اتارا گیا ہے۔ جھنگ سے 2، لاہور سے 4 ، مظفر گڑھ سے 2، لودھراں سے 2، جب کہ راول پنڈی، خوشاب، بکھر، فیصل آباد، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر ، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کے حلقے میں بھی ایک ایک امیدواروں کو مقابلے کیلئے کھڑا کیا گیا ہے۔
بظاہر یہ مقابلہ پاکستان کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان نظر آ رہا ہے تاہم خود ان دونوں جماعتوں کیلئے تیزی سے ابھرتی تیسری قوت ٹی ایل پی بھی ان کیلئے بڑی حریف ثابت ہورہی ہے۔
دیکھا جائے تو سندھ میں ہونے والے حالیہ قومی اسمبلی کے حلقہ 240 کے ضمنی انتخاب میں مذکورہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے حصہ میں تو آئی تاہم صرف 61 ووٹوں کے فرق سے مذہبی جماعت تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) انہیں ٹف ٹائم دینے میں کامیاب رہی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com