مسٹر ایکس کو نون لیگ کو کامیاب کرانے کا حکم ملا، عمران خان
جھنگ (عمران قذافی سے ) – چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے مسٹر ایکس کو نون لیگ کو کامیاب کرانے کا حکم ملا۔ مسٹر وائے ملتان میں بیٹھا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جھنگ میں بیک ٹو بیک دو جلسے ہوئے۔ عمران خان نے پہلا جلسہ اٹھارہ ہزاری میں کیا۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا نون لیگ والے عورتوں کے پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کرتے ہیں۔ لوٹے ملک سے غداری کرتے ہیں۔ لوٹوں نے پیسے لے کر سازش کی۔
عمران خان نے کہا سازش کے تحت بڑے ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کیا گیا۔ نواز شریف نے زندگی میں کبھی کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا۔ اقتدار میں آ کر انہوں نے کرپشن کی، اٹھارہ فیکٹریاں بنائیں۔
جھنگ سٹی میں دوسرے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا سری لنکا میں وزیراعظم کے گھر کو آگ لگا دی گئی۔ یہ دن یہاں بھی آسکتے ہیں۔
ملک کا المیہ ہے جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ حکومت میں ہیں۔ سزا یافتہ خاتون کو پروٹوکول مل رہا ہے۔ جنہیں سزا ہونی تھی وہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بن گئے۔ شہباز شریف ایف آئی اے کیس سے بچ نہیں سکتے۔
جھنگ میں ہونیوالی تحریک انصاف کے دونوں جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔