ووٹ کو عزت دو کر نعرہ لگانے والے لاہور میں ووٹ کی تذلیل کر رہے ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد( یاسر ملک سے) – سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے والے لاہور میں ووٹ کی تذلیل کر رہے ہیں۔
شیخ رشید بولے حکومت نے دھونس، دھاندلی اور ناجائز گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ہارنے سے زیادہ غنڈہ گردی، دھونس دھاندلی اور انارکی پھیلانا بری بات ہے۔ قوم کے جذبات کی مزید توہین نہ کی جائے۔ کرپشن، مہنگائی اور منی لانڈرنگ کی ڈھسی ہوئی قوم پہلے ہی حکومت سے نفرت کی انتہا پر ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے ضمنی انتخابات کے بعد اگر عمران خان نے کال دی تو تباہ حال ملک نئے بحران میں داخل ہو جائے گا۔ آپ جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں اس میں خود دھنستے جا رہے ہیں۔ عوام کے فیصلے کو عزت دیں، ووٹ کو عزت دیں
Load/Hide Comments