روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

کم وقت میں زیادہ بارش ہونے سے نظام متاثرہوا،وزیر اعلیٰ

کراچی: (ثاقب غوری سے )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کم وقت میں زیادہ بارش ہونے سے نظام متاثر ہوا، شہر قائد میں تین گھنٹوں کے دوران 127 ملی میٹر بارش ہوئی، اس سے پہلے 2020 میں بہت زیادہ بارشیں ہوئی تھیں، نالوں کی صفائی کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو وفاقی حکومت نے دیا تھا۔

صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں جلد پیپلزپارٹی کا میئر بھی آجائے گا، ہمارا سندھ کے عوام کے دلوں پر قبضہ ہے، صوبے کے عوا م کے دلوں میں پیپلز پارٹی بستی ہے، پیپلز پارٹی نے اس صوبے کے عوام کی خدمت کی ہے، میڈیا تنقید کرے لیکن مثبت تنقید کرے، میڈیا وہ بات نہ کرے جس سے انتشار پھیل جائے، میڈیا حقائق کو سامنے لائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سینٹرل ڈسٹرکٹ میں سب سے زیادہ قربانی ہوتی ہے، جس دن بارش ہوئی اس دن الائشیں اٹھانے میں بڑی مشکلات پیش آئیں، عید کے دن میں شہر میں پانی نہیں تھا، عید کے روز شام سے اگلے دن تک شدید بارشیں ہوئیں تو بہت زیادہ پانی تھا، صرف ضلع جنوبی میں ایک دن میں 132 ملی میٹر بارش ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کہا گیا کہ سارے افسران عید پر گھروں کو چلے گئے حالانکہ چیف سیکریٹری کراچی میں موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر سمیت تمام افسران بھی کراچی میں ہی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے نزدیک دوسروں کو گندہ کرنے کیلئے یہ اس طرح کرتے ہیں، ایم کیو ایم والے مصطفی ٰکمال بھی اسی شہر کے میئر تھے، اب یہی لوگ بیٹھ کر زہر اگل رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی خود کو بہت بڑی جماعت کہتی ہے لیکن وہ ہے نہیں، جو ساڑھے 3 سال وزیراعظم رہے انہوں نے ایک دن بھی کراچی میں نہیں گزارا، توشہ خانے سے چوری تم کرو اور چور ہم، چینی  و آٹا تم چوری کرو اور چور ہم۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران میری گاڑی بھی ڈوبتے ڈوبتے بچی، کل صبح تک پانی صاف تھا، اولڈ سٹی ایریا کے علاوہ باقی تمام علاقوں سے پانی صاف تھا، بارش کے ساتھ پلاسٹک بیگز اور دیگر اشیا سیوریج لائن کو بلاک کردیتی ہیں، پوری سندھ حکومت عید سے پہلے سے سڑکوں پر ہے، 6 جگہوں سے سیوریج لائنیں بند ہو گئی تھیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ برسات کا ایک اور اسپیل کل سے آنا ہے، اس کے لیے ہم نے نالوں کو ابھی سے صفائی کرنی ہے، آج ایک صاحب نے کہا کراچی میں ایمرجنسی لگا دو، 2007 میں بارشوں کے دوران 228 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ 2009 میں بارش کے دوران 50  افراد نے جان کی بازی ہاری تھی، 2020 میں 8 محرم کو شدید بارش ہوئی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب کا الیکشن کراچی میں بیٹھ کر جیت سکتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے، زمینوں پر قبضہ نہ کریں اس سے نکلیں، پیپلزپارٹی سندھ ہو یا کراچی ہر جگہ کام کرتی ہے اور کرتی رہے گی، کراچی میرا شہر ہے اوراس کو سنبھالنا میرا کام ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی بلڈنگ نالے کے اوپر بنی ہے، کیا یہ عمارت 10 یا 20 سال پہلے بنی تھی؟ سپریم کورٹ کی پارکنگ نالے پر میں نے بنائی ہے؟ ایک میڈیا گروپ کا دفتر نالے پر ہے کیا وہ میں نے بنایا ہے؟ نالوں کے اوپر دکانیں بنی ہوئی ہیں تو کیا وہ میں نے بنائی ہیں؟ کیا ان دکانوں کو یا جو تعمیرات ہوچکی ہیں ان سب کو گرادوں؟ انہوں نے استفسار کیا کہ یہ ساری غیر قانونی تعمیرات کب ہوئی تھیں؟ کیا یہ
تمام غیر قانونی تعمیرات 2020 کے بعد ہوئی تھیں؟ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں دو کروڑ سے زیادہ لوگ ہوں گے، ڈیفنس میں جو بھی مدد کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہم کرتے ہیں، نالوں کی صفائی کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو وفاقی حکومت نے دیا تھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com