روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

میں نے کبھی نہیں کہا "مجھے کیوں نکلا”مجھے وزارت عظمیٰ کیلئے 264 ووٹ پڑے تھے، یوسف رضا گیلانی

ملتان: (عمران قذافی سے )سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور زین قریشی دو دو مزے لے رہے ہیں، عمران خان کہتے تھے کہ موروثی سیاست ختم کردیں گے، عمران خان چھ ووٹوں سے وزیراعظم بنے جب کہ مجھے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے لیے 264 ووٹ پڑے تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ عمران خان نے معاہدہ کیا تھا، بین الاقوامی قوانین کے مطابق معاہدے ریاست کے ساتھ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف وزیراعظم بننے کی فکر ہے، پہلی بار ملک میں عدم اعتماد کامیاب ہوا،برطانیہ میں وزیراعظم عدم اعتماد سے قبل مستعفی ہوگئے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے استفسار کیا کہ میں نے کبھی کہا مجھے کیوں نکالا گیا؟ میں نے بطور وزیراعظم عدالتی فیصلے کا احترام کیا اوراسی وقت گھر آ گیا، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، عمران خان جب وزیراعظم بنے تو کہا تیاری نہیں تھی، اب اچانک ان کی تیاری کہاں سے ہو گئی؟ شیخ رشید نے کہا ہمیں تو جولائی میں پتہ چل گیا تھا کہ ہم جا رہے ہیں۔

پی پی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عدالت میں کہا انتخابی اصلاحات مکمل ہونے تک الیکشن نہیں چاہتے، ہم صاف و شفاف الیکشن چاہتے ہیں، 17 جولائی کے ضمنی انتخابات اہم ہیں، ذوالفقارعلی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا، ہم نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہےاورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان بنانے میں میرے خاندان کی بھی جدوجہد شامل ہے، ہم چاہتے ہیں صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں، یہ کہتا ہے میں نہیں ہوں توملک کے تین حصے ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہو گا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com