روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

پیپلز پارٹی کو ہیرے اور سونے کی کانیں بھی مل جائیں تو یہ خالی کر دیں: خواجہ اظہار

کراچی ،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ بد ترین کارکردگی میں کراچی پانچویں نمبر پر ہے، ہم میئر کی بات نہیں کرتے، نظام مانگتے ہیں

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو متحدہ اور پی پی کے معاہدے سے تکلیف ہے، کروڑوں کے جلسے کرنے والے عمران خان دو پمپ ہی لگا دیں، ہم شہر میں نظام مانگ رہے ہیں، لندن کے میئر کی مثال دیتے ہیں، لندن والے اختیارات بھی تو دیں، ڈیفنس میں اتنا پانی ہے وہاں کے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ بحیرہ عرب آگئے ہیں، کراچی شہر کی ذمہ داری وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعظم پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں ہمارا ساتھ چھوڑا اس لیے بارش ہوگئی، پی ٹی آئی کے ساتھ ہوتے تو کیا گٹر کا پانی پی لیتے، صدر مملکت کا تعلق کراچی سے ہے لیکن 4 سال سے خاموش ہیں، خان صاحب کروڑوں روپے کے جلسے کر رہے ہیں، خان صاحب دو پمپ لگا کر دے دیں، عوام کی امیدیں صرف ایم کیو ایم سے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کروڑوں روپے جاری کیے ہوں گے لیکن سوال ہے کہ خرچ کہاں ہوئے؟۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ آلائشیں ابھی بھی سڑکوں پر پڑیں ہیں اور انتظامیہ غائب ہے، پانی کے نکاس کی مشینیں فوری خریدیں جائیں، کراچی کی تقسیم شہر کو مزید تباہی کی طرف لے کر جارہی ہے، شہر میں فوری سیوریج لائن کا نیا انفراسٹرکچر بنایا جائے، کراچی شہر کے مفادات اگر کسی کو قبول نہیں تو ہمیں بھی ایسے معاہدات نہیں چاہیے، عمران خان سے بھی گزارش ہے کہ کراچی کیلئے وقت دیں۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ مرادعلی شاہ کی گفتگو نے ہمیں حیران اور پریشان کر دیا ہے، بد قسمتی سے ایم کیو ایم ہر اس جماعت کو آزماتی ہے جس کا وزیراعظم آتا ہے، مسائل کا حل صرف ایم کیو ایم کے پاس ہے، کراچی کی ذمہ داری اس پر ہے جس کے پاس مالی اختیارات ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے جو کارکردگی بتائی اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com