ایم کیو ایم نے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کا ذمہ دار صوبائی حکومت کو قراردے دیا
کراچی (عمران قذافی سے ) – کراچی میں بارش کی تباہ کاریاں نہ رک سکیں۔ ایم کیو ایم نے پانی کی نکاسی نہ ہونے کا ذمہ دار صوبائی حکومت کو قرار دے دیا۔
وسیم اختر نے کہا بارش کی وجہ سے کل کراچی کے سارے انڈرپاسز بند تھے ۔ ایڈ منسٹریٹر کراچی نے خود نااہلی کا اعتراف کیا۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو اپنی ٹیم کی نااہلی دیکھیں۔ بتایا جائے کراچی سے حاصل ہونے والے ٹیکسوں کا پیسہ کہاں جاتا ہے ۔ صرف ایم کیو ایم کے پاس اصلی مینڈیٹ ہے۔ پچھلی حکومت کو 14 سیٹیں چوری کر دی گئیں۔ تمام جماعتوں سے اتحاد کر کے دیکھ لیا کسی نے کراچی کو کچھ نہیں دیا۔ وسیم اختر بولے 15 سال سے سندھ حکومت پورے صوبے کے وسائل پر قابض ہے۔ وسائل سندھ کیلئے استعمال ہوتے تو کراچی کا یہ حال نہ ہوتا، بہت ہو گیا، ہماری باتوں کو سنجیدگی سے لیں ورنہ ہم فیصلہ کریں گے۔ پی ٹی آئی کو چھوڑ سکتے ہیں تو آپ کو بھی چھوڑ سکتے ہیں