ہمارا مقابلہ عمران سے نہیں مہنگائی،نااہلی سے ہے ، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گوجرہ موڑ پر ریلی سے خطاب میں کہا کہ اب پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہے شیر کی حکومت ہے ، مشکل دور گزر گیا اب اچھا وقت آنے والا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام اگر چاہتے ہیں مہنگائی کم ہو تو شیر کو ووٹ دیں، ن لیگ کا مقابلہ عمران خان سے نہیں ن لیگ کا مقابلہ نااہلی اور مہنگائی سے ہے، وعدہ کرو پنجاب کے دشمنوں کو پنجاب سے اٹھا کر باہر پھینکو گے، وعدہ کرو محمد اسلم بھروانہ کو کامیاب کراؤ گے، وعدہ کرو گوجرہ موڑ کے لوگ 17 جولائی کو گھروں میں نہیں بیٹھیں گے ۔مریم نے کہا کہ جب تک آپ کی قسمت نہیں بدلے گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے
Load/Hide Comments