روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

عائشہ گلالئی نے عمران خان کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی

اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکنِ قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست دے دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عائشہ گلالئی نے تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے جس میں پاک فوج کیخلاف بیان بازی پر غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے درخواست پر ابتدائی رپورٹ درج کر کے ٹیگ لگا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عائشہ گلالئی 2013 میں تحریک انصاف کی مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ اگست 2017 میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں عمران خان پر انتہائی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی پارٹی تحریک انصاف گلالئی کے نام سے بنا لی تھی۔ انہوں نے سنہ 2018 کے انتخابات میں چار حلقوں سے الیکشن لڑا اور چاروں میں ہی بدترین شکست کھاکر اپنی ضمانتیں ضبط کروائیں۔

سنہ 2018 میں عائشہ گلالئی نے این اے 53 اسلام آباد میں عمران خان کے مقابلے میں انتخاب لڑا اور 138 ووٹ حاصل کیے۔ انہوں نے پرویز خٹک کے مقابلے میں این اے 25 نوشہرہ کے انتخابی معرکے میں 959 ووٹ حاصل کیے۔عائشہ گلالئی سندھ کے ضلع سجاول کے حلقہ این اے 231 سے بھی امیدوار تھیں اور انہیں یہاں سے 827 ووٹ ملے۔ انہوں نے 2018 میں جہانگیر ترین کے آبائی حلقے این اے 161 لودھراں سے بھی الیکشن لڑا تھا اور یہاں انہیں ایک ہزار 614 ووٹ ملے تھے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات نزدیک ہونے پر حکومت نے عائشہ گلالئ جیسےعمران خان مخالفین کو پھر میدان میں اتار دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com