روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

کورونا کیسز میں اضافہ، فلائٹس میں مسافروں کو ماسک پہننا لازمی قرار

کراچی: ڈومیسٹک فلائٹس میں مسافروں کو فیس ماسک کا استعمال دوبارہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ڈومیسٹک فلائٹس سے متعلق ایئرلاینز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق سی اے اے نے ملک کے اندر پروازوں میں ماسک کا استعمال ایک بار پھر لازمی قرار دے دیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ یہ فیصلہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔

ہدایت نامے کے مطابق فیس ماسک سے متعلق سول ایوی ایشن کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جبکہ کورونا سے متعلق دیگر گائیڈ لائنز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ تمام ایئرلاینز دوران پرواز مسافروں کے ماسک پہننے کے حکم نامے پر لازمی عمل درآمد کرائیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد انتقال کرگئے ہیں جبکہ مزید 382 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ روز 13 ہزار 412 ٹیسٹ کئے گئے جس میں مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com