روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

لٹیروں کو امریکی سازش کے تحت مسلط کر دیا گیا ، عمران خان

راولپنڈی( عاقب غوری سے ) سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لٹیروں کو امریکی سازش کے تحت مسلط کر دیا گیا، انہوں نے 2 ماہ میں وہ تاریخی مہنگائی کی جو ہم نے ساڑھے 3 سال میں نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک اپنی حقیقی آزادی کیلئے بڑی اہم جدوجہد کر رہا ہے،30 سال تک ملک لوٹنے والوں کو امریکی سازش کےتحت مسلط کیا گیا، سازش کے تحت مسلط حکومت نے2 ماہ میں ملک کا کیا حال کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کے سمندر میں ڈوب رہے ہیں، ہمیں ہمارے پر امن احتجاج کے جمہوری حق سے روکنے کی کوشش کی گئی ، 25 مئی کو ہمارے کارکنان پر ظلم کیا گیا۔

لانگ مارچ کے دوران پولیس پر تشدد کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ کسی مارشل لامیں بھی پولیس ،رینجرز کو شیلنگ کرتے نہیں دیکھا ، مشرف کے مارشل لاکے دوران جیل گیا اس دور میں بھی ایسا ظلم نہیں دیکھا، ان کو ڈر تھا کہ عوام سڑکوں پر نکل آئی تو ان کیلئے خطرہ ہو گا۔

سابق وزیراعظم کا مہنگائی سے متعلق کہنا تھا کہ ہمارے 3 سال مہنگائی کے نام پر مہنگائی مارچ کئے، انہوں نے 2 ماہ میں وہ تاریخی مہنگائی کی جو ہم نےساڑھے3سال میں نہیں کی، ابھی مزید مہنگائی آنے والی ہے، وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے مزید مہنگائی ہو گی۔

انھوں نے بتایا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے کارکنان کا بڑا اہم کردار ہے، اس بار کال دوں تو تیاری سے نکلنا ہے، 25تاریخ کو پر امن مارچ کیلئے تیاری کی تھی اور اندازہ نہیں تھا کہ حکومت جواب میں وہ سب کرے گی جو ہوا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نہ عورتوں کو دیکھا نہ بچوں کو ،ظلم کیا گیا، میڈیا کو کنٹرول کر لیا گیا، صحافیوں کو دھمکیاں آ رہی ہیں، 70سال میں کبھی قوم کو ایسے متحد نہیں دیکھا جیسے انکے خلاف ہوئی،یہ پہلی دفعہ ہوا کہ ممی ڈیڈی اور برگر کراوڈ بھی آپ کے ساتھ ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ملک کا مزدور اور کسان طبقہ بھی ساتھ ہے، گھر میں بیٹھی خواتین، نوجوان طلباء اور پروفیشنلز تیار ہیں، اس بار ڈور ٹو ڈور جائیں گھر جا جا کر بتائیں کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن غلامی کسی کی نہیں کریں گے، امریکا کا بوٹ پالشرچیری بلاسم کہتا ہے ہم بھکاری ہیں، 22کروڑ لوگوں کو کہا گیا بھکاری ہیں، ہم بھکاری نہیں ہم پر مسلط کیا گیا خود بھکاری ہے-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com