روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

ڈی جی آئی ایس پی آر کو سیاسی معاملات کی تشریح نہیں کرنی چاہئیے ،اسد عمر کی پریس کانفرس

اسلام آباد(واصب ابراہیم غوری سے ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے گذشتہ روز دئیے گئے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو سیاسی معاملات کی تشریح نہیں کرنی چاہئیے،وہ خود کہتے ہیں کہ فوج کو سیاست سے دور رکھیں۔ جب پہلی قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تو مراسلہ دیکھا گیا۔
میٹنگ میں عسکری لیڈر شپ کے ایک صاحب نے کہا کہ حقائق ، رائے کو الگ دیکھنا چاہئیے۔حقائق یہ تھے کہ پاکستان کو مراسلے میں سیدھی دھمکی دی جا رہی تھی۔دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان تنہائی کا شکار ہو گا۔تحریک کامیاب ہو گئی تو سب کچھ معاف کر دیا جائے گا۔ایک بار نہیں دو بار قومی سلامتی کمیٹی کی دو پریس ریلیز واضح ہیں،قومی سلامتی پریس ریلیز ہے کہ بیرونی مداخلت کسی بڑی سازش یا دھمکی کا حصہ نہیں تھی۔

عسکری قیادت کے نمائندوں نے واقعی کہا تھا کہ سازش کے شواہد نظر نہیں آ رہے۔پریس ریلیز میں واضح طور پر بیرونی مداخلت لکھی ہوئی ہے ۔انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ بیرونی مداخلت کے الفاظ مراسلے میں استعمال ہوئے۔یہ سب حقائق مراسلے کے اندر موجود تھے۔مراسلے میں کہا گیا تھا کہ اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کے لیے مشکل ہو گا۔
سائفر میں سیدھی سیدھی پاکستان کو دھمکی دی گئی تھی۔قومی سلامتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں شیریں مزاری اور میں موجود تھے۔عمران خان بطور پی ٹی آئی چئیرمین سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے کہ تحقیقات کی جائیں۔ہم چاہتے ہیں جوڈیشل کمیشن بنایاجائے اور حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔اسد عمر نے کہا کہ قومی سلامتی کا دفاع کرنا منتخب قیادت کی بھی ذمہ داری ہے۔
عمران خان یہ نہیں کہہ رہے کہ ان کے تجزیے کو مان لیا جائے۔ان کا مطالبہ صرف یہ ہے کہ قوم کا حق بنتا ہے کہ حقیقت تک پہنچا جائے۔جب کہ شیریں مزاری نے کہا کہ اگر تحقیقات نہ کی گئیں تو معاملہ ختم نہیں ہو گا۔عمران خان کا روس جانے کا فیصلہ سب سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔ہماری امریکن ایمبیسی سے ملاقات کی لسٹ آپ کے سامنے آ جائے گی۔امریکی سازش کا ماڈل پہلے سے موجود ہے۔ہم یہ کہہ رہے ہیں امریکا یہ پہلی بار نہیں کر رہا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com