دعا بھٹونے رکن اسمبلی کلثوم چانڈیو کا موبائل چھین لیا
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی کلثوم چانڈیو نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پر اپنا موبائل فون چھیننے کا الزام عائد کردیا ہے۔
کلثوم چانڈیو نے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے پیچھے کھڑی تھی کہ دعا بھٹو اور ارسلان تاج نے پہلے میرے ساتھ لڑائی کی اور پھر دعا بھٹونے میرا موبائل چھینا اورارسلان تاج کے حوالے کردیا۔
انہوں ںے یہ الزام بھی عائد کیا کہ دعا بھٹو نے مائیک اٹھا کر خواتین اراکین اسمبلی پر حملہ بھی کیا تھا۔
کلثوم چانڈیو نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سے گذارش کی ہے کہ میرا چھینے جانے والا موبائل فون واپس کرائیں۔
پی پی کی رکن سندھ اسمبلی کلثوم چانڈیو نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو اسمبلی قوانین کاعلم نہیں کہ بجٹ کس طرح سنا جاتا ہے؟
کلثوم چانڈیو نے کہا کہ جمہوری احتجاج ہم نے بھی کیے ہیں لیکن ان لوگوں کو تو احتجاج کرنا بھی نہیں آتا ہے