عطا تارڑ کا سپیکرپرویز الٰہی کو نازیبا اشارہ
پنجاب اسمبلی میں پیر کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے سبب صوبائی بجٹ پیش نہ ہوسکا تھا اور ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان ہونے والی بدمزگی نے سیاسی صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔
گذشتہ روز جب اسمبلی کا اجلاس چھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کی ایوان میں موجودگی پر اعتراض کیا اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی، جس کے بعد سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے سارجنٹ ایٹ آرمز کے ذریعے انہیں ایوان سے باہر نکلوا دیا۔
تاہم جاتے جاتے عطا اللہ تارڑ نے دروازے پر رک کر سپیکر اسمبلی کو نازیبا اشارہ کیا جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے عطا اللہ تارڑ کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’یہ آئین کو عزت دے رہے ہیں یا داڑھی کو؟‘
Load/Hide Comments