پاکستان تحریک انصاف: انٹرا پارٹی انتخاب کے انعقاد کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر جمال انصاری کی جانب سے اس ضمن میں انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
جمال انصاری کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی انتخاب کا انعقاد کل کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نیشنل کونسل بطور الیکٹرول کالج چیئرمین سمیت مرکزی و صوبائی گورننگ باڈیز کا انتخاب کرے گی۔
پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنرجمال انصاری کے مطابق نیشنل کونسل کا اجلاس 8 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
Load/Hide Comments