روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

گستاخانہ بیان: حکومت مودی سے تعلقات اور کاروبار ختم کرے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں ہمارے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی، حکومت اس پر سخت موقف اختیار کرے۔ 

وکلا کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان مودی سے اپنے تعلقات توڑے دوستی اور کاروبار ختم کریں اور ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا کر یہ الیکشن جیتنے کا پلان بنا رہے ہیں ، الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کو زبردستی وزیراعلیٰ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسی مہنگائی نہیں دیکھی ، یہ ہماری قومی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا مجھے پاکستان کے وکلا کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، ہم نے پرامن احتجاج امپورٹڈ حکومت کے خلاف کیا تھا، انہوں نے ہم پر تشدد کیا، عورتوں اور بچوں پر آنسو گیس شیلنگ کی۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے میں کیس ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ملزم قاضی بن جائے، چھوٹی موٹی چوری نہیں 24 ارب روپے کی کرپشن ہے، ایسے شخص کو ملک کا وزیراعظم اور اس کے کرپٹ بیٹے کو وزیراعلیٰ بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی وکلا اور عدلیہ کی ذمہ داری ہے، 60فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، یہ ہماری قوم کی توہین ہے، وکلاء میرے ساتھ نہیں قانون کی حکمرانی کیلئے کھڑے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جو بھی کر لیں ہم انہیں ہرائیں گے، چور بیرونی ایجنڈے لے کر آئے، میں نے کبھی ایسی مہنگائی نہیں دیکھی، کبھی بھی پیٹرول، ڈیزل، بجلی اور گیس ایسے نہیں بڑھے، واپڈا کی ریٹنگ منفی میں چلی گئی ہے، اب ڈیمز کیلئے قرضے نہیں ملیں گے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کے آنے سے معیشت نیچے آئی اور مہنگائی بھی بڑھ گئی، یہ ہماری نیشنل سیکیورٹی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com