رانا ثنا اللہ کا اپنا کرمنل ریکارڈ ہے، تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہو گا: فواد چودھری
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کا اپنا ایک کرمنل ریکارڈ ہے، اکیلے پریس کانفرنس کرنے کی ہمت نہیں ہوئی، پورا جتھا لے کر بیٹھے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ امپورٹڈ کابینہ کوحق حاصل نہیں کہ وہ ایک پر امن احتجاج کو روکنے سے متعلق احکامات جاری کرے۔
فواد چودھری نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ ضرور ہوگا اور پرامن ہوگا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہو گا۔
Load/Hide Comments