پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب کا 9 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والا ورکرز کنونشن منسوخ، اظہر مشوانی
اسلام آباد: (مبشر بلوچ سے) پاکستان تحریک انصاف کی ذیلی تنظیمی انصاف یوتھ ونگ کا 9 نومبر کو اسلام آباد کنونشن سنٹر میں ہونے والا ورکرز کنونشن منسوخ کر دیا گا ہے۔ منسوخی کا اعلان مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے باقاعدہ ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے کیا۔ نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ مولا بخش سومرو کی ہدایت پر اور مرکزی گورننگ باڈی کے متفقہ فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب کے زیر اہتمام ہونے والا ورکرز کنونشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔ نوٹفیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ چند ناگزیر وجوہات کے پیش نظر یہ کنونشن منسوخ کیا جارہا ہے جسکی اگلی تاریخ کا اعلان قیادت کے مشورے سے جلد کیا جائے گا۔ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کےقانون بننے کے بعد چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیینیٹر سیف اللہ نیازی کی رہنمائی میں خواجہ شمس ، عارف رند، میر محمد ولی مغیری ، احسان طور، عارف رند، اظہر مشوانی کی دن رات کوششوں سے یوتھ ونگ کی تنظیم کو پورے پاکستان میں مکمل کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب کے صدر چوہدری طیب حیدر کی قیادت میں یوتھ ونگ شمالی پنجاب میں انتہائی سرگرم ہے۔ جبکہ مولا بخش سومرو ، عارف رند، میرمحمد ولی مغیری، خواجہ شمس، احسان طور، اظہر مشوانی، جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستان کے سیاسی مستقبل کے افق پر چمکتا دمکتا ستارہ کی مانند ہیں۔