روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

انتخابی نتائج کے متعلق پیشنگوئی نہیں کرسکتا، فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا، ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے: عمران خان

واشنگٹن(ثاقب غوری سے ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کو ملک کی سب سے بڑی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابی نتائج کی پیشن گوئی نہیں کرسکتا ہوں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ کسی بھی معاملے کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا ہوں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھرپور مداخلت کی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ روس کا دورہ تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے بہت پہلے پلان ہو چکا تھا، ہمارے ٹرمپ انتظامیہ سے بہترین تعلقات تھے لیکن جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں بدلاؤ آیا، بائیڈن کی جانب سے مجھ سے کبھی رابطہ نہیں کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ امریکی عہدیدارنے کہاعدم اعتماد کامیاب ہوئی تومعاف کردیا جائے گا، سائفرکو کابینہ میں پڑھ کرسنایا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی سائفر سامنے رکھا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ لو کی دھمکی سے پہلے امریکی سفارتخانہ ہمارے پارٹی ممبران کو بلاتا رہا، پارلیمنٹ کے دیگر ممبران کو خریدنے کیلئے لاکھوں ڈالرز لگائے گئے، شہباز شریف کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے۔

قبل ازیں پشاور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر امپورٹڈ حکومت رہ جاتی ہے تو یقین سے کہتا ہوں کی ادارے تباہ ہو جائیں گے۔

وکلا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنگل اور انسانی معاشرے کے قانون میں فرق ہوتا ہے، جنگل کے قانون میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوتی ہے جب کہ انسانی معاشرے میں طاقتور اور کمزور کے لیے قانون برابر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے اوپر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، امپورٹڈ حکومت رہ جاتی ہے تو یقین سے کہتا ہوں ادارے تباہ ہوجائیں گے،ان لوگوں نے اقتدار میں آکر ایف آئی اے میں افسران کے تبادلے کردیئے، کرپشن کے کیسز میں ملوث باپ کو وزیراعظم اور بیٹے کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، حکومت احتجاج کو روکنے کیلئے تمام حربے استعمال کررہی ہے، ان لوگوں کے پاس واحد راستہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، چاہتا ہوں 25 مئی کو وکلا ہمارے ساتھ آگے ہوں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com