روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

ن لیگ کا اہم اجلاس: آئی ایم ایف سے مذاکرات کو متاثر کرنیوالی قوتوں کیخلاف پلان پر مشاورت

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کو متاثر کرنے والی قوتوں کے خلاف پلان پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ن لیگ کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے شرکت کی۔

ذمہ دار ذرائع نے ن لیگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی بابت بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی بطور خاص ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

منعقدہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور آئینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے لانگ مارچ کی بابت بھی مشاورت کی گئی جب کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو ہدایت کی کہ وہ لانگ مارچ پلان ترتیب دے کر اتحادی جماعتوں سے لازمی صلاح و مشورہ کریں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی اور وزیراعظم میاں شہباز شریف سے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات کو متاثر کرنے والی قوتوں کے خلاف پلان پر بھی مشاورت کی گئی۔

اہم اجلاس کی بابت ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف نے میاں شہباز شریف کو ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com