روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

حکومتی اتحاد نے عمران خان کیجانب سے فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد کردیا

اسلام آباد: حکومتی اتحاد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زہر صدارت منعقدہ اتحادیوں کے اجلاس میں کیا گیا جس میں سابق صدر آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر اتحادیوں نے شرکت کی۔ شرکائے اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین بھی شامل تھے۔

وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ شرکا نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا جائزہ لیا اور طے کیا کہ فیصلے پر باقاعدہ ردعمل سے قبل قانونی ماہرین اور اٹارنی جنرل سے رائے لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتحادیوں نے ملکی معیشت کے استحکام کی خاطر فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا اور الیکشن سے قبل اصلاحات کا عمل بھی جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔

یوتھ ویژن نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے کے بعد پنجاب کی صورتحال پر بھی غور و خوص کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ہوا کہ اس حوالے سے ن لیگ علیحدہ سے بھی مشاورت کرے گی جب کہ اتحادیوں نے سیاسی بحران اور معاشی استحکام کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

اجلاس کے بعد آصف علی زرداری، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر شرکا وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہو گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا جو وزیرا عظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے بھی صلاح و مشورہ کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com