وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آج عمرہ کی سعادت کے لئے سعودی روانہ ہونگے

usman buzdar

لاہور : (مبشر بلوچ سے) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آج اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہونگے۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مسجد نبوی ﷺ میں نوافل ادا کریں گے ۔ اور روضہ رسول ﷺ پر ملک پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور استحکام کے لئےدعا کریں گے۔ واضح رہے کہ کورونا پابندی کے خاتمے اور عمرہ کھلنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں