روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس،چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی،مافیا کے ہاتھوں عام آدمی کا استحصال نہیں ہونے دینگے

کسی کو چینی کی ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے،چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں:عثمان بزدار

 کرشنگ سیزن کے جلد آغاز کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں، صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال کواس ضمن میں ضروری ہدایات

عام آدمی کے حقوق کا تحفظ سب سے زیادہ عزیز ہے، مارکیٹ میں استحکام کیلئے انتظامیہ چینی کی چھوٹی دکانوں پر دستیابی یقینی بنائے

لاہور (مبشر بلوچ سے) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوصوبے میں چینی کے سٹاک اور طلب کے بارے میں بریفنگ دی گئی-اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ چینی کی مقرر کردہ نرخوں پرفروخت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھایا جائے گا-ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی-مافیا کے ہاتھوں عام آدمی کا استحصال نہیں ہونے دیں گے-کسی کو چینی کی ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے-چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں – لوگوں کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کرشنگ سیزن کے جلد آغاز کے لئے فی الفور ضروری اقدامات کئے جائیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کواس ضمن میں ضروری ہدایات دیں – وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر چینی کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے-عام آدمی کے حقوق کا تحفظ سب سے زیادہ عزیز ہے-ہم ہر فیصلہ عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کریں گے-انہوں نے کہاکہ مارکیٹ میں استحکام کے لئے انتظامیہ چینی کی چھوٹی دکانوں پر دستیابی یقینی بنائے-صورتحال کا روزانہ جائزہ لیا جائے او ر عوام کے مفاد میں ہر ممکن فیصلے کر کے اقدامات کئے جائیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے عدالتی احکامات کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل کو ضروری ہدایات دیں – وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ لاہور سمیت پنجاب میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے-لاہور میں 200بڑے سٹوروں اور 1600 دکانوں پر چینی 90روپے کلو میں مل رہی ہے-صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،کمشنر لاہور ڈویژن، کین کمشنر پنجاب اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com