روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا جنرل عاصم منیر سے برطانوی آرمی چیف کی سال 2024 کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی

یورپ میں ملازمت کے خواہش مند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد:(عاقب غوری سے ) اٹلی میں متعین پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے پاکستانی لیبر فورس کے لئے سیزنل ورک ویزہ کو بہت بڑی خوشخبری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے لیبر معاہدے کا مسودہ اطالوی حکومت کے حوالے کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطالوی حکومت نے پاکستان کو سیزنل ورک ویزہ کی لسٹ میں شامل کردیا ہے۔

ذرائع ابلاغ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی اٹلی کو برآمدات میں 41 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کی برآمدات 9 ماہ میں 805 ملین ڈالرز رہی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے 372 ملین ڈالرز کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا جب کہ پاکستان کے تجارتی سر پلس میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔

جوہر سلیم نے کہا کہ اٹلی میں چاول کی مجموعی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 38 فیصد ہے اور وہاں پاکستانی باسمتی چاول کو زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں اٹلی میں متعین پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی ورکرز نے 639 ملین ڈالرز بطور ترسیلات زر بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی سے پاکستان کو ترسیلات زر میں 48 فیصد اضافہ بھی ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com