روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

عوام سندھ حکومت کی نااہلی، بدعنونیواں اور ظلم و ستم سے تنگ آ چکے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

کراچی۔5نومبر (اے پی پی):و زیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سندھ میں تبدیلی کا ماحول تیار ہے ،عوام صوبائی حکومت کی خراب کارکردگی ،بدعنوانی اور انتقامی کارروائیوں سے تنگ آچکے ہیں، عوام متبادل قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں،2023 کے انتخابات میں سندھ میں بھی پی ٹی آئی کو واضح اکثریت ملے گی۔

ان خیالا ت کا اظہا رانہوں نے جمعہ کو سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن کو سخت ناموافق حالات کا سامنا ہے اور سخت دبا ئوکے باوجود وہ اپنی نمائندگی کا حق ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے تمام شہری علاقوں میں آبادی کا ایک بڑا حصہ پیپلزپارٹی سے نظریاتی اور ذہنی مطابقت نہیں رکھتا اور متبادل قیادت کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی طویل عرصہ سے حکومت میں ہے اور انہیں بھرپور مواقع ملے لیکن انہوں نے عوام کو مایوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ اور مٹھی کے حالیہ جلسے اور ان میں عوام کی پھرپور شمولیت یہ ظاہر کرتی ہے کہ عوام پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھی عوام نے عمران خان کے اصولی موقف کو درست تسلیم کیا۔جہاں پر دوسری بار پی ٹی آئی کو حکومت ملی ،پنجاب میں پی ٹی آئی متبادل قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی جبکہ جنوبی پنجاب جسے پی پی کا گڑھ سمجھا جاتا تھا وہاں سے بھی پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ2023 کے انتخابات میں سندھ میں بھی پی ٹی آئی کو واضح اکثریت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کے حامیوں کو انتقامی کاررائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عوام ان کے مظالم سے تنگ آچکی ہے۔ انہوں نے حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں اور سخت حالات میں بھی امید کا دیا روشن رکھا ہوا ہے ،ارباب رحیم ،غوث علی شاہ اور مظفر علی شاہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں جبکہ سندھ سے دیگراہم شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں اور پبلک اکانٹس کمیٹی و دیگر پارلیمانی فورمز پر حزب اختلاف کو نمائندگی نہ دیئے جانے کو جمہوری روایات کی نفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی پی اور ن لیگ کے درمیان میثاق جمہوریت میں طے ہوا تھا کہ پبلک اکانٹس کمیٹی کا سربراہ لیڈر آف اپوزیشن ہوگا ،شہباز شریف اور ان کے بعد رانا تنویر اس عہدے پر فائز رہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی ایسا ہوا ہے۔

جمہوریت کا درس دینے والوں پر لازم ہے کہ وہ بھی اس پر عمل کریں ۔ انہوں نے سندھ کے قائد ایوان سے مطالبہ کیا کہ جمہوری آئینی و پارلیمانی روایات کو سامنے رکھتے ہوئے حزب اختلاف کو قائمہ کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی دی جائے اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی بھی قائد حزب اختلاف کو دی جائے۔

اس موقع پر قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم زادہ زین حسین قریشی کو اسمبلی آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، مخدوم قریشی کا سندھ کے لوگوں کے ساتھ سیاسی و روحانی تعلق ہے اورسندھ کے عوام انہیں عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے ایم این اے جے پرکاش لوھانہ، اراکین سندھ اسمبلی فردوش شمیم نقوی، خرم شیر زمان، پارلیمانی لیڈر بلاول غفار، جمال صدیقی، ڈاکٹر سعید آفریدی، ملک شہزاد اعوان، ارسلان تاج، صدرہ عمران، ادیبا پی ٹی آئی رہنما حاجی مظفر شجراع سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سندھ اسمبلی میں پہنچے جہاں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی و پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے والہانہ خیر مقدم کیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اراکین سندھ اسمبلی سے پارٹی امور اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ بعد ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سندھ اسمبلی کے ہال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com