روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

کراچی میں 20 کلو آتے کے تھیلے کی قیمت 1470 ، لاہور میں 1100 ہے, فرخ حبیب

کراچی۔5نومبر (عمران منیر قذافی سے):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جب دوسرے صوبے عوام کو ریلیف دینے کے لیے گندم اور چینی جیسی غذائی اجناس پر سبسڈی دے رہے ہیں توسندھ حکومت نے صوبے اور خصوصا کراچی کے غریب عوام کو مافیا اور منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ ا ہواہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے ہمراہ گورنر ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ میں گزشتہ 13 سال سے حکومت میں ہے لیکن وہ اپنی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں اور صرف مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1470 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ لاہور میں اس کی قیمت1100 روپے ہے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بروقت سبسڈی نرخوں پر گندم کی فلورملوں کو فراہمی کو یقینی بنایا جس کی وجہ سے وہاں قیمتیں کم ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو کئی بار یاد دلایا کہ سٹورزمیں موجود 12 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ جاری کیا جائے لیکن سندھ حکومت نے اس حوالے سے فیصلے کا اعلان 15 اکتوبر کو کیا جبکہ پنجاب نے تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل ریلیز شروع کر دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں وفاقی حکومت کے مشورے کو قبول نہیں کیا گیا جو سندھ اور پنجاب میں گندم کے آٹے کی قیمتوں میں فرق کی وجہ ہے ۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ چینی کا بھی یہی حال ہے ، پنجاب میں چینی 90 روپے فی کلوگرام فراہم کی جارہی ہے جبکہ دستیاب اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں 125 روپے فی کلوفروخت کی جارہی ہے ، انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت سندھ کہا ں ہے اور اس حوالے سے ان کی مداخلت کہا ں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں آپریشنل شوگرملیں بھی بند کردی گئی ہیں ۔\

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com