پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کا تنظیمی اجلاس
سینیٹر عون عباس بپی نے صدارت کی جبکہ سیکرٹری جنرل معین الدین ریاض قریشی نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے۔
ملتان(دانش مشتاق سے )پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری معین الدین ریاض قریشی کی رہائشگاہ پر تنظیم سازی اور بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں 11اضلاع سے آئے ہوئے صدرواورجنرل سیکرٹریزکے اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے سینیٹر وصدر جنوبی پنجاب تحریک انصاف عون عباس بپی،تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری معین الدین ریاض قریشی نے کہا کہ تمام اضلاع میں تحریک انصاف کے سینئر کارکنان کی مشاورت سے تنظیم سازی کا عمل جاری ہے جنہوں ہمیشہ اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو عوام تک عام کیا اور آج بھی تحریک انصاف کے جھنڈے کو اپنے اپنے اضلاع میں بلند رکھے ہوئے ہیں اور پارٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔تمام اضلاع میں تنظیم سازی اور ورکرز کنوینشن مکمل ہونے کے بعد جنوبی پنجاب کا ایک بڑا ورکرز کنوینشن ملتان میں منعقد کیا جا ئے گا جس میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی آمد متوقع ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ورکرز مارچ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں بلدیاتی امیدواروں کو ٹکٹیں میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی اور بلدیاتی الیکشن میں تحریک کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ اجلاس میں ملک عدنان ڈوگر، سید بابر شاہ، سردار احمد علی دریشک، قیوم اعظم خان، لطیف پتافی، خالد جاوید وڑائچ، چوہدری اعجاز لوٹھر، امجد حمید چوہان،شہباز قریشی، دانش بھٹی، راجا محمد سلیم، خواجہ شفیق الرحمن، رفیق اعظم مزاری، شاہد اقبال رندھاوا، افتخار بابر کیتھران، جمشید شوکت، عمران پرویز دھول، ذوالفقار علی قریشی، ملک اصغر جوئیہ، ارسلان خٹک،ملک عامر آرائیں، ظفر اقبال، راؤکاشف،شیخ فرخ، رانا شکیل، ریاض رحمانی،شیخ اشفاق، آصف ملغانی،بلاول، اے ڈی رحمانی،محمد یوسف ودیگر نے شرکت کی۔