بیماریوں سے بروقت بچائو سے شعبہ صحت پر بوجھ کم کیا جاسکتا ہے،صدر عارف علوی

president arif alvi
39003 3
PRESIDENT DR. ARIF ALVI ADDRESSING A CEREMONY TO COMMEMORATE 15 YEARS OF KHYBER MEDICAL UNIVERSITY, PESHAWAR, IN PESHAWAR ON NOVEMBER 05, 2021.

جدید ٹولز اور ٹیکنالوجی اپنا کر بیماریوں سے شرح اموات کم کی جاسکتی ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد (واصب ابراہیم غوری سے)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اِنسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت لوگوں کی خدمت کریں، بیماریوں سے بروقت بچاو سے شعبہ صحت پر بوجھ کم کیا جاسکتا ہے، خیبر پختونخوا کے میڈیکل طلبا نے ملک بھر میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے، جدید ٹولز اور ٹیکنالوجی اپنا کر بیماریوں سے شرح اموات کم کی جاسکتی ہے، صحت اِنصاف کارڈ کے احسن اقدام سے خیبر پختونخوا کے عوام کو مفت علاج کی سہولیات میسر آئی ہیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہارجمعہ کو خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ضیاءالحق نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ 70 اور 80 کی دہائی میں انسانی سرمایہ اور وسائل پاکستان سے باہر گئے، پاکستان کو تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہے، باہنر اور تعلیم یافتہ انسانی وسائل ملک کے اندر ہی استعمال ہونے چاہئے، پاکستان کو ٹیلی ایجوکیشن کی اشد ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ٹیلی ایجوکیشن کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا، کورونا وائرس کی وبا کے دوران ٹیلی ایجوکیشن کی اہمیت مزید ابھر کر سامنے آئی، تعلیم اور علم کا وسیع ذخیرہ آن لائن پلیٹ فارمز پر موجود ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بیماریوں سے بروقت بچاوسے شعبہ صحت پر بوجھ کم کیا جا سکتا ہے، ملکی صحت کی ضروریات بڑھ رہی ہیں، اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال بڑھ رہا ہے۔ صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیکل شعبے سے وابستہ افراد اخلاقیات اور اِنسانی اقدار کو ہمیشہ مدنظر رکھیں، غذائیت کی کمی اور ذہنی و جسمانی کمزوری پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، مصنوعی ذہانت سے میڈیکل سائنس میں بے پناہ تبدیلیاں آرہی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو نرسز اور پیرا میڈیکس کی اشد ضرورت ہے، ٹیلی میڈیسن سے مشورے اور علاج کی سہولیات زیادہ آبادی تک پہنچائی جا سکتی ہیں، جدید ٹولز اور ٹیکنالوجی اپنا کر بیماریوں سے شرح اموات کم کی جاسکتی ہے، غریب آدمی ٹیلی میڈیسن سے علاج اور ڈاکٹر سے مشورہ حاصل کرسکتا ہے، حاصل کردہ علم کو پاکستانی معاشرے کی ضروریات کے مطابق کرنے کی ضرورت ہے، جدید دور میں ترقی کیلئے ہر شعبے میں رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ صدر نے کہا کہ علاج مہنگا ہونے سے لوگ ہسپتال جانے سے گریز کرتے، صحت اِنصاف کارڈ کے احسن اقدام سے خیبر پختونخوا کے عوام کو مفت علاج کی سہولیات میسر آئی ہیں۔ اس سے قبل صدر مملکت نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں نئے اکیڈمک بلاک کا افتتاح بھی کیا۔

https://twitter.com/PresOfPakistan/status/1456579373507751939
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں