روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی اپوزیشن کی غداری کے ثبوت سامنے لائیں، شہباز شریف

اسلام آباد:( قاری عاشق حسین سے ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اپوزیشن نے غداری کی ہے تو ثبوت قوم اور سپریم کورٹ کے سامنے لے آئیں۔

شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہم نے غداری کی ہے تو ثبوت قوم اور سپریم کورٹ کے سامنے لے آئیں، لیکن اگر ہم نے جرم نہیں کیا اور تحریک عدم اعتماد کےلیے کوئی غیرملکی وسائل استعمال نہیں کیے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے

شہباز شریف نے عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ جائزہ لیں اور فورم بنادیں تاکہ واضح ہوجائے کہ کیا ہم نے ساڑھے تین سال سے اور پہلے دن سے حکومت کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، لیکن پھر تحریک عدم اعتماد کے بعد غداری کے نعرے لگ گئے، وقت آگیا آرمی چیف بتائیں کہ قومی سلامتی میٹنگ میں جو منٹس پاس ہوئے، اگر اس میں بیرونی سازش میں اپوزیشن کا کردار ہے تو اسے سامنے لائیں، کیا انہوں نے منٹس پر دستخط کیے اور دیکھے تھے، جس محکمے نے بھی وہ منٹس بنائے، کیا ان کی منظوری دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بات یہ نہیں کہ ہم جلد اور شفاف الیکشن نہیں چاہتے بلکہ یہی تو ہمارامطالبہ تھا، لیکن اس وقت معاملہ آئین کو توڑنے کا ہے ، اس کیلئے ہم عدالت آئے، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور اس سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ آئین کی حفاظت کرے گی، وکلاء کی رائے ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی اور آئین کو توڑا، صدر اور وزیراعظم نے بھی آئین کو پامال کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آرٹیکل 5 کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر نے 192 اراکین اسمبلی کو غدار قرار دیا، کیا اب یہاں غدار اور وفادار کی بحث ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی عمران نیازی ہے کہ جب کچھ عرصہ قبل فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ ہوا تھا تب اس نے کہا تھا کہ فرانس سفیر کو نکالنے سے معیشت تباہ ہوجائیگی اور یورپی یونین ہم سے ناراض ہوجائیگی، لیکن آج اپنی ذات کیلئے اس نے پاکستان کے مفاد کو قربان کر دیا، یہ عمران خان اپنی ذات کیلئے ہر چیز کو قربان کرنے کیلئے تیار ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے بتایا کہ مجھے ابھی تک نگراں وزیر اعظم کے حوالے سے صدر عارف علوی کا کوئی خط نہیں ملا، قومی سلامتی میٹنگ میں بھی شرکت کےلیے مجھے آخری لمحات میں زبانی طور پر بلایا گیا تھا اور دیگر کسی بھی اپوزیشن رہنما کو نہیں بلایا گیا تھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com