روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد

ناسا کا سب سے طاقتور راکٹ، چاند اور مریخ پر جانےکے مشن پر روانہ 

 یوتھ ویژن نیوز(ویب ڈسک ) ناسا کا ابھی تک کا ’سب سے طاقتور راکٹ‘ آج پیر کو انسانوں کو چاند اور پھر مریخ پر لے جانے کے مشن پر روانہ ہوگا۔

آرٹمس 1 مشن میں کوئی خلاباز موجود نہیں ہوگا بلکہ یہ بنیادی طور پر مستقبل کے مشنز کے لیے آزمائشی پرواز ہے۔

یہ ناسا کے آرٹمس پروگرام کا پہلا مشن ہوگا جو فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے روانہ ہوگا۔

لانچ کے ایک ہفتے بعد یہ مشن چاند کے مدار میں داخل ہوگا، جہاں وہ ایک ماہ تک رہے گا اور پھر 10 اکتوبر کو زمین پر واپس پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں :جہانگیرترین کا تحریک انصاف کی حکومت سےرابطہ، بڑااعلان کر دیا

آرٹمس 1 مشن کی لانچ کو دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔

ناسا کا نیا راکٹ آرٹمس اپالو کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑا، طاقتور اور زیادہ بہتر و جدید آلات سے آراستہ ہے۔ اس کی اونچائی 322 فٹ ہے اور یہ خلائی شٹل کی طرح کام کرتا ہے۔

آرٹمس 1 کے بعد آرٹمس 2 میں انسانوں کو خلا میں بھیجا جائے گا اور یہ سنہ 2024 میں متوقع ہے۔

آرٹمس 3 وہ مشن ہوگا جس میں خلا بازوں کو 2025 میں چاند پر بھیجا جائے گا اور یہ وہاں کے قطب جنوبی پر لینڈ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سیلاب اور بارش سے مزید 75 افراد جاں بحق

اس مشن کے لیے سپیس ایکس کے سٹار شپ لینڈر کو استعمال کیا جائے گا تاہم مستقبل کے ان مشنز کا انحصار آرٹمس 1 کے نتائج پر ہوگا۔

یادرہے ’’ آرٹیمس ’’ نام بھی یونانی دیومالا کے دیوتا ’’اپالو‘‘ کی جڑواں بہن اور چاند کی دیوی  کا نام ہے۔ امریکا کے پہلے چاند بھی بھیجنے جانے والےخلائی جہاز کا نام ’’اپالو8‘‘ تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com