جہانگیرترین کا تحریک انصاف کی حکومت سےرابطہ، بڑااعلان کر دیا
یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے جہانگیر ترین کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: مفتاح اسماعیل نے بھارت سے تجارت کا عندیہ دیدیا
جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انشاءاللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے بھی کامیابی سے نبرد آزما ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کل جنوبی پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کرینگے۔
۔
Load/Hide Comments