آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

فرانس: حجاب پر پابندی کے خلاف اپیلیں مسترد

یوتھ ویژن نیوز : فرانس کی ایک عدالت نے عبایہ پر پابندی کے خلاف درج اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے اس قانون کی توثیق کردی۔

مغربی ممالک من جملہ فرانس نے گزشتہ چند سال کے دوران اپنی اسلام دشمنی اور اسلاموفوبیا پر مبنی پالیسیوں کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے جسے ان ممالک کے سیاسی اور سماجی رجحان میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی آمد پر بجلی کے بل معاف گیس کے سلنڈر سستے کر دیےگئے

میکرون کی قیادت میں فرانس کی موجودہ حکومت نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ رواں تعلیمی سال سے مسلم طلبا کو عبایہ پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس اقدام کے لئے یہ بہانہ پیش کیا گیا کہ عبایہ، فرانس کے سیکولر تعلیمی نظام کے قوانین کے منافی ہے۔

اس سے قبل مذہبی رجحان کا اظہار قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کو اسکارف پہننے سے بھی روک دیا گیا تھا۔

اور اب فرانس کی ریاستی کمیٹی نے جسے اس ملک کی سب سے اہم ایگزیکٹیو عدالت قرار دیا جاتا ہے، جمعرات کو ان تمام اپیلوں کو مسترد کردیا جو اسلامی لباس پر پابندی کے خلاف درج کی گئی تھیں۔

عدالت نے دعوی کیا کہ اسکولوں میں عبایہ کے پہننے پر پابندی، فرانس کے آئیں کے عین مطابق ہے لہذا بقول ان کے مذہبی علامتوں کو ظاہر کرنے کی کسی صورت سے اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستانی عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا پلان مسترد کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ پیر کو فرانس کے تعلیم اور نوجوانوں کے امور کے وزیر گیبریئل اتل نے اس قانون پر عملدرامد کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے اسے سیکولرزم پر مبنی پالیسی کے عین مطابق قرار دیا تھا۔

میکرون حکومت کی اس اشتعال انگیز پالیسی پر فرانس کے حزب اختلاف نے بھی آواز اٹھائی اور جیک لوک ملانشون سمیت بائیں بازو کے رہنماؤں نے اس قانون پر سخت برہمی ظاہر کی اور کھل کر اس کی مخالفت بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ فرانس کی حکومت نے سن2004 میں اسلامی حجاب پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا کا عوام کوایک اوربجلی کاجھٹکا،ایک روپے46 پیسےفی یونٹ بجلی مہنگی کردی،نوٹفیکشن جاری

فرانس کی 6 کروڑ 60 لاکھ کی آبادی میں دس فیصد مسلمان ہیں تاہم پیرس نے جو خود کو آزادی کا علمبردار کہتا ہے، اسلامی لباس کو اس ملک کے سیکولر نظام کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com