آئی ایم ایف نے پاکستانی عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا پلان مسترد کردیا

یوتھ ویژن نیوز : آئی ایم ایف نے پاکستانی عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا پلان مسترد کردیا
عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے نگران حکومت کی طرف سے بھیجا گیا عوام کو دیا جانے والا بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: گوادرمیں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ، دو افسران سیمت3 جوان شہید
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ریوینو میں پندرہ ارب روپے سے زائد فرق پڑے گاجبکہ پاکستان کی جانب سے بھیجےگئے پلان میں بتایا گیا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے سے ساڑھے چھ ارب روپے کا اثر پڑے گا۔
آئی ایم ایف نے پندرہ ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنے کا پلان بھی مانگ لیا ہے، نگران حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ پلان شیئر کرے گی وزرات خرانہ کے نیے پلان شیئر کرنے کے بعد آئی ایم ایف حکام اور وزارت خزانہ میں دوبارہ بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کا بجلی واجبات کے نادہندگان کے خلاف کاروئی کی ہدایت
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے بجٹ سے باہر نہ ہونےکی آئی ایم ایف کویقین دہانی بھی کرائی گئی ہے، پلان کے مطابق بجلی کے بلوں کو 4 ماہ میں وصول کرنےکے لیے بھی آئی ایم ایف سے درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بجلی کے بلوں کی اقساط میں وصولی کے پلان پر آئی ایم ایف سے دوبارہ بات ہو گی۔