Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

ملک میں ڈالرز کی آمد کی رفتار مزید سست، ترسیلات اورایکسپورٹ میں کمی کا انکشاف


یوتھ ویژن نیوز :2 ماہ کے دوران پاکستان کی ترسیلات اور ایکسپورٹ میں بہت زیادہ کمی ہو جانے کا انکشاف، نئے مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ جولائی اور اگست میں پاکستان کو ایکسپورٹس کی مد میں صرف سوا 4 ارب ڈالرز حاصل ہو سکے

جبکہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں ترسیلات زر میں بھی 50 کروڑ ڈالرز کی بہت بڑی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالرز کی آمد کی رفتار مزید سست ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی کی شرح اضافہ، 26.32 فیصد ہوگئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں پاکستان کی ایکسپورٹس میں بڑی کمی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں ایکسپورٹس کا حجم محض 2 ارب ڈالرز رہا تھا، جبکہ اگست میں ایکسپورٹس کا حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالرز رہا۔
یوں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ملکی ایکسپورٹس میں سالانہ بنیادوں پر26 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

جبکہ رواں مالی سال کے آغاز کے بعد سے ترسیلات کے حجم میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ جولائی 2023 میں ترسیلات کا حجم 2 ارب ڈالرز سے کچھ زائد رہا تھا، جبکہ اگست کے دوران بھی ترسیلات کا حجم کم رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ترسیلات اور ایکسپورٹس کا حجم ایسے وقت میں کم ہوا ہے جب پاکستان کو ڈالرز کی بے انتہاء ضرورت ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں دوبارہ سے تیزی سے کمی ہونے لگی ہے، سرکاری زرمبادلہ ذخائر دوبارہ 8 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا کا عوام کوایک اوربجلی کاجھٹکا،ایک روپے46 پیسےفی یونٹ بجلی مہنگی کردی،نوٹفیکشن جاری
واضح رہے کہ 13 جماعتوں کی سابقہ اتحادی حکومت کے ایک سال میں پاکستان کو ایکسپورٹس اور ترسیلات میں 8 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔ اپریل 2022 میں ختم ہونے والی تحریک انصاف کی حکومت میں ترسیلات اور ایکسپورٹس دونوں شعبوں کا حجم 30،30 ارب ڈالرز کی سطح سے اوپر تھا، جو اب اربوں ڈالرز کم ہو چکا، جبکہ اس میں مزید کمی کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com