ملک میں مہنگائی کی شرح اضافہ، 26.32 فیصد ہوگئی
یوتھ ویژن نیوز: ایک ہفتے میں 32 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ
ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 26.32 فیصد ہوگئی ہے، ایک ہفتے میں 32 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 26.32 فیصد ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی بحران کے باعث ملک بھر میں دکانیں،کاروباری سرگرمیاں مغرب کےوقت بندکرنے کی تجویز
گزشتہ ایک ہفتے میں32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جن 32 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر 17 فیصد، پیاز 3.4 فیصد، لہسن 4.6، دال مسور 10.8، چینی6.7، گڑ 3.6 اور دال مونگ کی 3.5 فیصد قیمت بڑھ گئی ہے۔ اسی طرح ایک ہفتے میں ڈیزل 6.2 فیصد، ایل پی جی5.1 فیصد، پیٹرول5.1 فیصد، دال چنا 3.2 مہنگے ہوئے جبکہ 5 لیٹر کوکنگ آئل ایک فیصد اور چکن کی قیمت میں 3.2 فیصد کمی ہوئی ہے۔
دوسری جانب ملک میہں سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے سے گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ایک ہفتے میں فی تولہ سونے کی قیمت 28 ہزار روپے کم ہوگئی۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی کا سلسلہ جاری ہے،
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کچھ بہتری آئی ، لیکن بعد ازاں ڈالر کی قدر بڑھنے سمیت پیٹرولیم مصنوعات گیس بجلی کی قیمتیں بڑھنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے اور دس گرام کی قیمت 3430 روپے کم ہوگئی، سونا سستا ہونے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 430 روپے کی کمی ہوگئی ہے، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 184 روپے ہوگئی ہے