آصف زرداری پرعمران خان کے قتل کی سازش کے الزامات،شیخ رشید تھانہ آبپارہ طلب

یوتھ ویژن نیوز (مبشر بلوچ سے) سابق صدر آصف علی زرداری پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارف کو ساڑھے13کروڑ روپے کا بل موصول،اپنا بل ابھی چیک کریں!
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 27 جنوری کو الزام عائد کیا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مجھے قتل کرنے کے لیے دہشتگردوں کو رقم فراہم کر دی ہے اور اس سازش میں طاقتور حلقے بھی شامل ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے ثبوت مانگ لیے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے اسی معاملے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے، شیخ رشید کو آج شام 5 بجے تھانہ آبپارہ میں طلب کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شیخ رشید نے بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزامات عائد کیے تھے۔
یہ بھی پرھیں: قومی اسمبلی کی33 نشستوں پرانتخابات ،ایک ہی امید وارعمران خان
واضح رہے کہ بےبنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔