ن لیگ نے پنجاب میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پرمسلم لیگ ن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے پرانے سابق ٹکٹ ہولڈرز اور امیدواروں کا آن لائن اجلاس ہوا۔ شہبازشریف نے پارٹی کو انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے جنرل الیکشن سے متعلق ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کر لیا
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ٹکٹوں کا فیصلہ امیدواروں کی عوامی مقبولیت، ساکھ اور کارکردگی کی بنیاد پر کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے لیگی امیدواروں کو مریم نوازکی قیادت میں ہونے والے جلسوں اور ریلیوں میں بھرپور شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ لیگی سابق ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقوں میں بھی عوامی رابطہ مہم شروع کریں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کو سبز باغ نہیں دکھائے حقیقت بتائی۔ انتخابات میں پوری تیاری اور ہوم ورک کے ساتھ جائیں گے۔
لیگی امیدوار عوام کو مہنگائی اور معیشت کی بدحالی میں تحریک انصاف کی حکومت کے کردار اور دیگر حقائق سے آگاہ کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
مشکل وقت جلد ختم ہو جائے گا عوام کی تکالیف کا احساس ہے ن لیگ میں تقیسم اور تفریق کی باتیں کرنے والے جان لیں ہم سب نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔