قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

یوتھ ویژن نیوز (عاقب غوری سے )قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
ٹوئٹر پر پی ایس ایل 8 کی فرنچائز ملتان سلطانز نے رضوان کی جرسی جیسی چھوٹی جرسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی اور اپنے کپتان کو مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: 2023 میں کن سکلز کی زیادہ مانگ ہونے والی ہے
فرنچائز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو ان کی فیملی میں ایک نئے اضافے پر مبارکباد دی گئی ہے۔
دوسری جانب سے اسپورٹس منیجر طلحہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران تصدیق کی رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ :’منا بھائی‘ اور’سرکٹ‘ کی جوڑی جیل پہنچ گئی
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھی محمد رضوان کو مبارکباد دی جارہی ہے۔