Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

سہ فریقی سیریز:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

یوتھ ویژن نیوز (عاقب غوری سے )پاکستان نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 

 نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 148 رنز کا ہدف دیا تھا جسےقومی ٹیم نے 19ویں اوور کی دوسری گیند پر باآسانی حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویٹرنری اینڈ میڈیکل کونسل کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی تاریخی پذیرائی

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے  میچ میں کیوی کھلاڑی پاکستانی باؤلنگ کے سامنے بے بس رہے۔ نیوزی لینڈ  کے اوپنر  فن ایلن  13 رنز پر محمد وسیم  کا شکار بنے  جس کے بعد 11 ویں اوور میں ڈیوڈ کونوے 36 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے۔  

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے 36، کپتان کین ولیمسن 31، گلین فلیپس 18، مارک چیپمین 32، جیمز نیشم 5، مائیکل بریس ویل صفر، ایش سوڈھی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ بالترتیب 1 اور 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  19ویں اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور 4 اوورز میں 28 رنز دیے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کیلئےآنےوالی اینٹی کرپشن ٹیم کو واپس بھیج دیا گیا

اس کے علاوہ محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہنواز دھانی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے  جواب میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹرینٹ بولٹ نے پہلا اوور میڈن کروایا۔ محمد رضوان 12 بولز پر 4 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کا شکار بنے  اور اگلے اوور میں شان مسعود  0 رن بنا  کر ٹنکرکی بول پر آؤٹ ہو گئے  تھے۔ جس کے بعد کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان نے لڑکھڑاتی ٹیم کو سنبھالا لیکن شاداب خان بھی 34 رنز بنا کر بابر اعظم کا ساتھ چھوڑ گئے۔ جس کے بعد محمد نواز میدان میں آئے اور  19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے آخر میں حیدر علی میدان میں آئے اور 2  گیندوں پر ایک چھکے اور چوکے کی مدد  سے 10 رنز بنائے۔ بابر اعظم  53 گیندوں پر 79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com