پاکستان تحریک انصاف کا ایم پی اےعوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگیا
یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حسین سے ) پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا میں اہم وکٹ گرگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ہرفیصلہ قبول ہوگا،عمران خان
تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سلطان محمد خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے چارسدہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایمل ولی خان کی جانب سے پارٹی میں شمولیت پر سلطان محمد خان کو خوش آمدید کہا گیا۔
سلطان محمد خان نے تقریب کے بعد ایک پریس کانفرنس میں ایمل ولی خان کی این اے 24 پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے کل احتجاج کیا جائے گا، فواد چودھری
یاد رہے کہ سلطان محمد خان کےپی اسمبلی کی نشست پی کے 58 چارسدہ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ان سے قبل پی ٹی آئی رہنما محمد فہیم بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔