اسلام آباد ہائیکورٹ کا ہرفیصلہ قبول ہوگا،عمران خان
یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بہت سے زبردست فیصلے دیے ہیں۔ ان پر مکمل اعتماد ہے اور وہ جو بھی فیصلہ دیں گے اسے قبول کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ٹی20 ایشیا کپ کا فائنل بڑی اسکرین پردکھانےکااعلان
شہباز گل کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کوئی دہشتگرد نہیں، ایک امریکی یونیورسٹی کا پروفیسر ہے۔ اس نے پیغام بھیجا تھا کہ اگر مزید ریمانڈ پر بھیج دیا تو ذہنی طور پر برداشت نہیں کرسکوں گا۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ وہ کسی ملک کی ڈکٹیشن لینے کے قائل نہیں تھے اس لیے ہٹایا گیا۔ انہوں نے روس سے سستے تیل اور گندم کی بات کی تھی اور وہ مان بھی گیا تھا۔ لیکن اس سے پہلے ہی انہیں ہٹا دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے جلسے میں مہنگائی گنواتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کیا قیامت آگئی تھی کہ اتنی مہنگائی کرنا پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: 13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈرکرالیکشن سے بھاگ گئیں،عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہےکہ پاکستان کی معیشت سکڑتی جارہی ہے، جن لوگوں نے سازش کرکے ان کو مسلط کیا، کیا ان کو پاکستان کی فکر نہیں؟ یہ جو اوپر بیٹھے ہیں کیا کوئی سمجھتا ہےکہ یہ ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں؟ ملک کی حقیقی آزادی کے لیے جان دینےکو تیار ہوں، ڈسٹرکٹ کی تنظیموں کو لکھا ہے کہ لوگوں کو متحرک کرو، آپ کو کال دوں گا کبھی بھی، سارے پاکستان کو کال دوں گا۔