سیلابی پانی اترنے کے بعد ریلوے کا پشاور سے روہڑی روٹ بحال
یوتھ ویژن نیوز( ثاقب غوری سے ) سیلابی پانی اترنے کے بعد پاکستان ریلوے کا پشاور سے روہڑی روٹ بحال ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم انتقال کرگئیں
یوتھ ویژن نیوز نے ترجمان پاکستان ریلویز کے حوالے سے بتایا ہے کہ 13 دن کے بعد آج رات پشاور سے روہڑی تک پہلی ٹرین روانہ ہو گی۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق خیبر میل پشاور سے لاہور، رحیم یارخان اور بہاولپور سے روہڑی تک جائے گی۔
پاکستان ریلویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دو دن کے بعد رحمان بابا ٹرین براستہ فیصل آباد سے لاہور اور روہڑی تک روانہ ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کی جانب سے10ملین ڈالرزامداد کااعلان : ڈی جی آئی ایس پی آر
ریلویز ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے ساتھ 10 اکتوبر تک مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔
Load/Hide Comments