روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

APS سانحہ کو 7 سال بیت گئے,ماؤں کی آنکھیں نہ تھم سکی

اسلام آباد۔ (ثاقب ابراہیم غوری سے ):پشاور کے آرمی پبلک سکول میں 16 دسمبر 2014 کو پیش آنے والے سانحہ کو 7 سال بیت چکے ہیں، اس واقعہ نے پوری پاکستانی قوم کو یکجا کر دیا اور ہم نے من حیث القوم یہ تہیہ کر لیا کہ پاکستان میں دہشت گردی انتہا پسندی اور جنونیت کی کوئی جگہ نہیں۔ سانحہ اے پی ایس کے بعد پیش آنے والے واقعات نے ثابت کیا ہے کہ زند ہ قومیں چیلنجز سے سر خرو ہو کر اُبھرتی ہیں۔

مبصرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سانحہ کے زخم بہت گہرے تھے تاہم پاکستانی قوم اور افواج ِ پاکستان نے تمام تر چیلنجز کا جس بہادری سے مقابلہ کیا وہ اپنی مثال آپ ہے ،پاکستانی قوم اور اداروں کا عزم ان چیلنجز سے کہیں بلند تھا۔

پوری قوم نے پاکستان کے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ایک ایسے آپریشن کا آغاز کیا کہ جس کا ہدف ایک ایسا پاکستان تھا جہاں ریاست ہی کو طاقت کے استعمال کا حق حاصل ہو۔ 86ہزار سے زائد قربانیوں کے نتیجے میں آج ہم وہاں کھڑے ہیں جہاں پاکستان کے انچ انچ پر ریاست کی عملداری ہے۔ یہ زیادہ دُور کی بات نہیں کہ جب2007 اور2008 میں قبائلی علاقوں میں ریاست کی عملداری نہیں تھی۔

آج قبائلی علاقے ریاست ِ پاکستان کا حصہ ہیں اور ریاست کی عملداری تمام علاقوں میں ہے۔ اس کیلئے قوم اور افواجِ پاکستان نے ایک کامیاب جنگ لڑی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو سات سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا “آج کا دن پوری پاکستانی قوم کو اس کرب ناک سانحہ کی یاد دلاتا ہے جب بزدل شر پسند عناصر نے ہماری قوم کے مستقبل، نہتے کم سن بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا۔

آج کا دن آرمی پبلک سکول کے ان بہادر اساتذہ کی یاد دلاتا ہے جو اپنے طالبِ علموں کی حفاظت کیلئے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوئے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وقت نے ثابت کیا کہ بے شک دہشتگردی کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی، اس کے پیچھے وہ بزدلانہ سوچ ہوتی ہے جو اپنے ناپاک سیاسی عزائم کو پورا کرنے کیلئے نہتے کم سن بچوں کو بھی استعمال کرسکتی ہے۔

آرمی پبلک سکول کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔ اس سانحہ کے بعد بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست ہونے کی بجائے دہشت گردی کے خلاف مزید بلند ہوئے۔ پوری قوم متحد ہوئی اور ہم نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دشمنوں کو ان کے ٹھکانوں میں دھونڈ ڈھونڈ کر نشانہ بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں آج پوری قوم کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کر سکتا۔”

واضح ہو کہ اے پی ایس واقعے کے بعد پیش آنے والے واقعات نے ثابت کیا ہے کہ زند ہ قومیں چیلنجز سے سر خرو ہو کر اُبھرتی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی کے خلاف اس کامیاب جنگ میں 46000 مربع کلو میٹر کا ایریا کلئیر کیا گیا، 18000 سے زائد دہشت گرد مارے گئے، 250 ٹن سے زائد بارودقبضے میں لیا گیا، 75000 اسلحہ ریکور کیا گیا کہ جولاکھوں جانوں کے نقصان کا باعث ہو سکتا تھا۔ 50 بڑے آپریشن جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد اطلاع پر مبنی آپریشنز کئے گئے اور 1200 سے زائد چھوٹے اور بڑے آپریشن کئے گئے۔ لیکن بارڈر کی دوسری جانب حالات مختلف تھے۔

پاکستان نے جہاں 2611 کلو میٹر بارڈر فینسنگ کا بیڑہ اُٹھایا، بارڈر فورٹس اور ٹرمینل قائم کیے۔ دوسری جانب بارڈر پر 7 سے 8 کلو میٹر تک صرف ایک پوسٹ موجود تھی۔لیکن پاکستان کے بروقت اقدامات کے باعث افغانستان کے اندر کے حالات و واقعات کے اثرات سے پاکستان محفوظ رہا۔ بلوچستان میں ہندوستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا گیا اور کراچی جو کہ کبھی کرائم کے حوالے سے دُنیا کا چھٹا شہر تھا وہ اب 106 نمبر پر چلا گیا ہے۔

پنجاب سے چھوٹو گینگ سمیت دیگر دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت 60 سے زائد تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا۔ 7 بڑی دہشت گرد تنظیموں کا قلع قمع کیا گیا۔ لیکن یہ کا میابیاں کب دُنیا کو بھاتی ہیں۔ پاکستان کو کبھی فیٹف تو کبھی آئی ایم ایف چنگل میں پھنسانے کی کوشش کی گئی تو کبھی مشرقی و مغربی سرحدوں پرمسائل پیدا کئے گئے، کبھی بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کو ہوا دی گئی تو کہیں سندھو دیش کے نعرے لگوانے کی کوشش کی گئی۔

کہیں ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو نشانے پر رکھا گیا تو کہیں اے پی ایس واقعے پر سیاست کھیلنے کی کوشش کی گئی۔ اے پی ایس کا واقعہ یقینا ایک قابلِ افسوس اور انتہائی غمناک واقعہ ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا ریاست نے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی حاصل کی یا ریاست نے انتہا پسندی کے خلاف گھٹنے ٹیک دیے۔

تاریخ جب بھی لکھی جائے گی تو یقیناََ مُورخ لکھے گا کہ پاکستانی قوم اور افواج ِ پاکستان نے تمام تر چیلنجز کا جس بہادری سے مقابلہ کیا وہ اپنی مثال آپ تھی۔ اے پی ایس واقعہ میں 51 بچے اور سٹاف ممبرز فوج ہی کے شہید ہوئے۔ پریڈ لین کے واقعہ میں بھی فوجی اور فوجیوں کے بچے شہید ہوئے، سینکڑوں آپریشنز میں ہزاروں فوجی شہید ہوئے، فوجیوں اور ان کے خاندانوں نے قربانیاں دیں۔اس کے ساتھ ساتھ اے پی ایس شہدا کی دادرسی کی گئی ۔

اگرچہ کوئی بھی مالی فائدہ کسی جان کا مداوا نہیں کر سکتا لیکن پھر بھی حتی الوسع کوشش کی گئی کہ لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ان کو نہ صرف پلاٹس دئیے گئے بلکہ نقد رقوم بھی دی گئیں۔متاثرین اور ورثاء کے لیے تاحیات علاج معالجے کی سہولت، بچوں کی مفت تعلیم و تربیت کے علاوہ اللہ کے گھر کا طواف کا بندوبست بھی کیا گیا۔

مجموعی طور پر وفاقی و صوبائی حکومتوں اور پاک فوج کی جانب سے ابتک 1545ملین روپے سے زائد رقم شہدا کے لواحقین اور متاثرین کی دادرسی کیلئے خرچ کی جا چکی ہے۔ آج بھی ریاست اُن کی ہرممکن دادرسی کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعظم سے لے کر آرمی چیف تک تمام لوگ دل و جان سے ان کے دُکھ کا مداوہ کرنا چاہتے ہیں۔ دیکھنا یہ بھی ہو گا کہ اے پی ایس کے دہشت گردوں کے ساتھ کیا ہوا۔

مُلا فضل اللہ اور عمر نارائے آج کہاں ہیں؟ اے پی ایس واقعے میں 9 دہشت گرد تو موقعہ پر ہلاک ہو گئے تھے اور جن 6 کو گرفتار کیا گیا۔ان میں سے 5 کو پھانسی دی جا چکی ہے جبکہ ایک کا کیس سُپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ پھر دیکھنا یہ بھی ہو گا کہ کیا اے پی ایس کے حوالے سے کوئی انکوائری ہوئی اور کیا ذمہ داروں کے خلاف کوئی ایکشن کیا گیا؟تو اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک جوڈیشل کمیشن بنایا، جس نے30جون 2020 میں اپنی رپورٹ جاری کی۔ جوڈیشل کمیشن نے تمام متعلقہ لوگوں سے انکوائری کے بعد پھر فیصلہ دیا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، جس کے لئے افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے یہ بھی کہا کہ جب حملہ آوروں کے معاون گھر ہی موجود ہوں تو دُنیا کی کوئی طاقت حملے نہیں روک سکتی اور یہی بات بار ہا باور کرائی جاتی رہی ہے۔کہ جب تک سلیپر سیلز کی صور ت دہشت گردوں کی اندرونی معاونت کا سدِ باب نہیں کیا جاتا، دہشت گردوں کا خطرہ رہے گا۔

جوڈیشل کمیشن نے واضح طور پر سیکورٹی فورسز کو سانحہ کے متاثرین کی بھرپور دادرسی کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس وقت بھی حکومت پاکستان کی کابینہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو شہداکے لواحقین سے مل کر ان کی دادرسی کی ہر ممکنہ کوشش میں مصروف ہے۔

ضرورت اس اَمر کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی فرد، گروہ یا تنظیم، شہدا کے لواحقین کو اپنے ذاتی گروہی یا سیاسی مفادات کیلئے استعمال نہ کرے۔ سکیورٹی فورسز پاکستان کو ایک پُر امن پاکستان بنانے کیلئے دِن رات کوشاں ہیں۔

ہمیں ان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہو ں گے اور ہر اُس کوشش کو ناکام بنا نا ہو گا جس سے معاشرے میں انتشار اور بد امنی پھیلنے کا اندیشہ ہو۔ آئیے اپنے حصے کی شمع جلائیں۔ فوج کے اندر بھی محکمانہ انکوائری کے نتیجے میں ان ذمہ داران کو جو مطلوبہ اقدامات اٹھانے سے قاصر رہے یا کوتاہی برتی، ان کے خلاف زبردست تادیبی کارروائی کی گئی۔

ان میں ملنے والی سخت سزاؤں میں سروس سے برخاستگی بھی شامل ہے۔ دریں اثنا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن پوری قوم اپنے ان شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سے عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ ایسے سانحات دوبارہ وقوع پذیر نہ ہوں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف مذموم مقاصد رکھنے والے عناصر سے سختی سے نمٹیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com