سعودی عرب کےلیے آن آرائیول سیاحتی ویزے کا اجرا شروع
سعودی عرب میں آن آرائیول ویزے کی سہولت بحال کردی جو کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث معطل کردی گئی تھیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ’آن آرائیول ‘ ویزہ ان افراد کے لیے ہے جن کے پاس امریکہ ، برطانیہ اور شینگن کا کارآمد ویزہ ہوتا ہے۔
آن آرائیول ویزہ پروگرام مملکت میں کورونا کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باعث معطل کردیا گیا تھا ، پابندیوں میں گزشتہ دوہفتے قبل نرمی کرنے کے بعد یہ پروگرام دوبارہ بحال کیاجارہا ہے۔
مذکورہ ممالک کے شہری اور وہ افراد جن کے پاس امریکہ ، برطانیہ یا شینگن کا کارآمد ویزہ ہے وہ اب مملکت آنے کے لیے یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں جس کےلیے وہ سعودیہ ایئرلائن، ناس اوراے ڈیل ایئرکے ذریعے سفر کرتے ہوئے مملکت آنے پر 12 ماہ کے لیے کارآمد آن آرائیول سیاحتی ویزہ جاری کراسکتے ہیں جس کے لیے انہیں پیشگی کسی ادارے کو درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔