تحریک انصاف کے لوگ اپنے علاج کی تیاری کریں ، عابد شیر علی

عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ اپنے علاج کی تیاری کریں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ اپنے علاج کی تیاری کریں، اس میں صحت کارڈ بھی کام نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں لاحق بیماری میں سرجری ہوتی ہے اور یہ لوگ جلد ہی آپریشن تھیٹر میں ہوں گے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ثاقب نثار اور فائز عیسیٰ دو نمائندہ کردار ہیں۔ پہلا سازش کا، دوسرا آئین کے خلاف جرم کا ارتکاب کرنےسے انکار کا۔ اور اسی پاداش میں اس کی اہلیہ کو ہراساں کرنے جیسے گھٹیا ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ حکومت کی ناکامی صرف اتنی سی بات نہیں بلکہ قوم کو یہ  سمجھنا ہوگا کہ اسے کس بری طرح سے بے وقوف بنایا گیا ہے۔ اس کا ووٹ چرا کر ، مینڈیٹ کو تبدیل کرکے ایک ناجائز حکومت اس پر مسلط کی گئی۔ ووٹ کو عزت دو اسی استحصال کا راستہ روکنے کا لائحہ عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں