پارلیمنٹ کے اختیار پر2013 کے بعد سے مسلسل حملے کیےجارہے ہیں،آصف زرداری
کراچی سے(عمران قذافی سے )سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2013 کے بعد سے مسلسل پارلیمنٹ کے اختیار پر حملے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عزت و وقار کو بے توقیر کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد: سابق صدرآصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملک کی دوبارہ تعمیر کی ، اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔
آصف زرداری نے واضح کیا کہ صبرو برداشت ہماری کمزوری نہیں، ہمارا اصول ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بےنظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے
سابق صدرآصف علی زرداری نے اس ضمن میں کہا کہ ملک سے غربت و بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے اور عوام کو معاشی مشکلات سے نجات دلانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک ہماری جانوں سے زیادہ عزیز ہے۔
آصف زرداری نے واضح کیا کہ ملک کی آزادی ، وقار خودداری، اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک خطر ناک صورتحال سے گزر رہا ہے، معیشت تباہ ہو گئی ہے، خارجہ امور زبوں حالی کے شکار ہیں اور قانون کو موم بنا دیا گیا ہے۔