روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید

پاکستان کا افغانستان کیخلاف کلین سویپ،ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی

یوتھ ویژن نیوز : تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 59 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرتے ہوئے ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی

سری لنکا کے شہر کولمبو میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا ساتھ ہی پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے مقرررہ 50 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے،جبکہ 269 رنز کے ہدف دیا جس کے تعاقب میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم 48.4  اوورز میں 209 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی

پاکستان  کی اننگز:
 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 67 اور بابراعظم نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 6 چوکے لگائے جب کہ بابراعظم کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ آغا سلمان نے 38، محمد نواز نے 30، فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 13، سعود شکیل 9، شاداب خان 3 اور فہیم اشرف 2 رنز بناسکے۔افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2 ، فرید احمد نے 2، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔   ان کے علاوہ آغا سلمان نے 38، محمد نواز نے 30، فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی،  امام الحق 13، سعود شکیل 9، شاداب خان 3 اور فہیم اشرف 2 رنز بناسکے۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2 ، فرید احمد نے 2، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور  راشد خان نے ایک  ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے، سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ ہے۔

افغانستان کی اننگز:
پاکستان کے خلاف 269 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 209 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔مجیب الرحمٰن نے 64 رنز کی شاندرار اننگز کھیلی، جبکہ افغانستان کی جانب سے شاہد اللہ 37 اور ریاض حسن 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 راشد خان 16 اور حشمت اللہ شاہدی نے بینٹنگ کرتے ہوئے 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، رحمٰن اللہ گرباز 5 اور محمد نبی صرف3 رنز بناسکے، جبکہ ابراہیم زدران اور گلبدین نائب بنا کوئی رن بنائے صفر پر آؤٹ ہوئے۔

  پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی ،جبکہ شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کی وکٹیں حاصل کیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com