Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپورمیں خزاں سیمسٹر 2023 کی داخلہ مہم ،ایم فل کی میرٹ لیسٹ آویزاں

یوتھ ویژن نیوز : (علی رضا غوری سے ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خزاں سیمسٹر2023کی داخلہ مہم بھرپور انداز میں چل رہی ہے۔گزشتہ روز ایم فل کی پہلی میرٹ لسٹ آویزاں ہونے کے بعد طلباء وطالبات غیر معمولی تعداد میں داخلے کے لیے آئے اور سارا دن عباسیہ کیمپس میں چہل پہل رہی۔

اس موقع پر طلباء وطالبات اور ان کے والدین نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں متعارف کرائے گئے تعلیمی پروگرام مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہیں اور جامعہ اسلامیہ جنوبی پنجاب کی واحد یونیورسٹی ہے جو بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر ایسے پروگراموں میں داخلے فراہم کر رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابقہ طالب علم ڈاکٹر محمد یار کو صدر پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز نوازا گیا!

امسال یونیورسٹی میں بی ایس کے کل 223پروگراموں میں داخلے جاری ہیں جن میں بہاول پورکیمپسز میں بی ایس کے130، ایم فل کے 88اور پی ایچ ڈی کے 51، بہاولنگرکیمپس میں بی ایس کے 28، ایم فل کے 13اور پی ایچ ڈی کے1،رحیم یار خان کیمپس میں بی ایس کے 39،ایم فل کے 13، لیاقت پوراور احمد پور شرقیہ کیمپس میں بی ایس  کے26 مارننگ اور ایوننگ پروگراموں میں داخلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر عباسیہ کیمپس میں مرکزی ایڈمیشن سیل ورابطہ دفتر آنے والے طلباء وطالبات کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔

خزاں سیمسٹر 2023کی داخلہ مہم میں اب تک 71500طلباء وطالبات نے درخواستیں جمع کرائی ہیں اور ان کی میرٹ لسٹیں یونیورسٹی ویب سائٹس پر آویزاں ہو رہی ہیں۔مزید برآں جن ڈیپارٹمنٹس میں داخلے جاری ہیں ان میں فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ، فیکلٹی آف ایجوکیشن، فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عرابیک سٹڈیز، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف لاء، فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز، فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز، فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، فیکلٹی آف کیمپوٹنگ، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسزاینڈ کامرس، فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور فیکلٹی آف فارمیسی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپورکے میڈیا اسٹڈیزکے طلبہ کے وفد کا چیرمین ڈاکٹر شہزادرانا کی سربراہی میں ریجنل ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ بہاول پور کا مطالعاتی دورہ

ان پروگراموں میں داخلہ کے خواہشمند طلباء وطالبات یونیورسٹی کی ویب سائٹ eportal.iub.edu.pk پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ داخلہ سے متعلق رہنمائی کے لیے متعلقہ عملہ عباسیہ کیمپس میں موجود ہے اور یونیورسٹی انفارمیشن سینٹر سے بھی ان نمبرز 03459255555، 03469255555، 0629255580 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com