Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابراعظم اورشاہین شاہ نے ترقی کرلی

یوتھ ویژن نیوز :  آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ترقی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں بھی 2 درجے بہتری کے بعد  چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے طلاق کا فیصلہ کرلیا

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 3 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 2 درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں اور انگلینڈ کے ہیری بروک نویں نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے سعود شکیل 15 اور عبداللہ شفیق 21 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

باؤلرز کی رینکنگ
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت ہی کے رویندرا جڈیجا 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ 2 درجے ترقی کے بعد چوتھے پر جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز رینکنگ میں 2 درجے تنزلی کے بعد وہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے  فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں 3 درجے بہتری ہوئی ہے اور فاسٹ بولر چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 4 درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم ولڈ کپ کیلئے بھارت بھیجنے کی مخالفت کردی

مچل اسٹارک ایک درجے ترقی کے بعد 13 ویں جبکہ انگلینڈ کےکرس ووکس 7 درجے بہتری کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com